اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک سے سرچ آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے دو دہشتگردوں کو رزمک بازار سے جبکہ دو دہشتگردوں کو قریبی کمپاونڈ سے گرفتار کیا گیا، جو وہاں چھپے ہوئے تھے۔ انہیں فورسز کے ہیڈ کواٹر منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ادھر سکیورٹی فورسز نے حساس اداروں کی اطلاع پر کرم ایجنسی میں سرحد کے قریب کارروائی کرکے تحریک طالبان کے انتہائی مطلوب دہشت گرد بشیر کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد بشیر نے آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث دہشتگردوں کو خودکش جیکٹس تیار کر کے دی تھیں۔ ملزم خودکش جیکٹس اور بم بنانے کا ماہر ہے۔ دہشت گرد کا بھائی عبدالحسیب اور فضل بھی تحریک طالبان کے لیے کام کرتے ہیں۔
.......
/169